عالمی حالات کے تناظر میں سونے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی حالات کے تناظر میں سونے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی حالات اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے اثرات گولڈ مارکیٹ پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کے باعث بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد غیر یقینی معاشی حالات میں محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کا رخ کر رہی ہے، جس سے قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 402 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا،قیمت فی تولہ کتنی کم ہوئی؟

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فی اونس سونا 133 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 411 ڈالر تک جا پہنچا، جو عالمی منڈی میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 188 روپے مہنگی ہو کر 10 ہزار 50 روپے ہو گئی ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی، عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتی دھاتوں کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر عالمی حالات میں بہتری نہ آئی تو سونے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *