پاکستان نے آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد متبادل راستوں کے ذریعے بحر احمر سے تیل کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کے تجارتی پارٹنر، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا ایک جہاز سعودی عرب کے ینبع پورٹ پہنچ گیا ہے، جہاں سے یہ جہاز پاکستان کے لیے 73 ہزار ٹن خام تیل لے کر کراچی کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہرمز کی بندش کے پیش نظر اپنی شپنگ حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے تاکہ تیل کی سپلائی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔ پی این ایس سی کا ایک اور جہاز بھی شالامار وار زون سے تیل لوڈ کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور اب یہ جہاز فجیرا سے تیل لے کر کراچی کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہرمز کی بندش کے باعث پی این ایس سی کے دو جہاز ابتدائی طور پر کراچی اور چارٹر پورٹس پر پھنس گئے تھے، تاہم متبادل راستوں کے استعمال سے صورتحال قابو میں لائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اندرون وبیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ،ایئر لائن ٹکٹس میں کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات آگئیں

