عمران خان کے بیٹے را کے افسر سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،عابد شیر علی کادعویٰ

عمران خان کے بیٹے را کے افسر سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،عابد شیر علی کادعویٰ

فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےعمران خان کے بیٹوں سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے را کے افسر سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ،انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ شخص عارف ایجا پاکستان کے خلاف بیرون ملک لابنگ میں مصروف ہے،انہوں نے کہا بانی کے بیٹوں کی اس سے ملاقات زلفی بخاری کے ذریعے کرائی گئی ان کے مطابق یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر کے لیے حکومت کا واضح پیغام ہے کہ اب انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ قوتیں دانستہ طور پر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کے بیٹے قاسم کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام

علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے حوالے سے جاری معاملے میں پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، اور اس کا کریڈٹ عسکری قیادت اور وفاقی حکومت کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عالمی سطح پر پاکستان کو ثالث کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، جو ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ یوٹیوبرز سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر عابد شیر علی نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا مقابلہ سیاسی میدان میں کیا جائے گا، لیکن جو عناصر ریاستی مفادات کے خلاف کام کریں گے، ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *