یومِ پاکستان پر برج خلیفہ سبز و سفید روشنیوں سے جگمگا اٹھا، قومی پرچم کی دلکش لائٹنگ

یومِ پاکستان پر برج خلیفہ سبز و سفید روشنیوں سے جگمگا اٹھا، قومی پرچم کی دلکش لائٹنگ

یومِ پاکستان کی مناسبت سے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستان کا قومی پرچم روشن کیا گیا، جس نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی خوبصورت لائٹنگ شام 7 بج کر 20 منٹ پر کی گئی۔ اس موقع پر عمارت سبز اور سفید رنگوں میں جگمگا اٹھی اور قومی پرچم کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا، جو پاکستان سے محبت اور یکجہتی کی علامت بن گیا۔

یہ خصوصی لائٹ شو 86ویں یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد کیا گیا، جسے بڑی تعداد میں لوگوں نے سراہا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ یومِ پاکستان 23 مارچ 1959 کو منایا گیا تھا، جبکہ قیامِ پاکستان کے سات سال بعد 23 مارچ 1956 کو صدر اسکندر مرزا اور وزیراعظم چوہدری محمد علی کی قیادت میں ملک کا پہلا متفقہ آئین نافذ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں آج یوم پاکستان ملی جذبے سے منایا جا رہا ہے، صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *