حکومت کے تعلیمی اداروں ،سرکاری ونجی دفاتر سے متعلق اہم فیصلے

حکومت کے تعلیمی اداروں ،سرکاری ونجی دفاتر سے متعلق اہم فیصلے

وفاقی حکومت توانائی کی بچت کے لیے قومی ایکشن پلان پر تیاری کر رہی ہے اور اس کے تحت دفاتر اور تعلیمی اداروں میں آن لائن اور اسمارٹ ورکنگ کے مختلف اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے دوران اپنائی جانے والی آن لائن ورکنگ کی طرز کو مدنظر رکھتے ہوئے، مارچ 2026 سے مختلف شعبوں میں اس کا اطلاق ممکن بنانے کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔

وفاقی حکومت نے مارچ میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں آن لائن سیشنز کے انعقاد پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ تعلیمی عمل میں جدت اور سہولت فراہم کرنا بھی ہے۔

کارپوریٹ سیکٹر اور ٹیلی کام و آئی ٹی کمپنیوں میں بھی ہفتے میں دو دن آن لائن ورکنگ پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملازمین کے لیے کام کے لچکدار مواقع فراہم ہوں گے اور توانائی کے استعمال میں نمایاں کمی ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک جانیوالے افراد کون سا متبادل روٹ لے سکتے ہیں،کرایہ کتنا ہوگا،تفصیلات جانیے

ذرائع کے مطابق مارچ 2026 سے تمام دفاتر میں صرف ضروری اسٹاف کی موجودگی ممکن بنانے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ دفاتر میں شیئرنگ رائڈز کے ذریعے آمد و رفت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی تیار کی جا سکتی ہیں۔

ممکنہ طور پر مارچ 2026 سے تمام دفاتر میں کچھ ملازمین ہفتے میں دو دن آن لائن خدمات انجام دیں گے تاکہ توانائی کے استعمال کو محدود کیا جا سکے اور کام کا ماحول زیادہ اسمارٹ اور موثر بنایا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ملک میں توانائی کی بچت کے قومی ایکشن پلان کا حصہ ہیں اور اس کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو فعال تعاون فراہم کرنا ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *