عمران خان سے ایک اور ملاقات کروا دی گئی

عمران خان سے ایک اور ملاقات کروا دی گئی

بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ایک اور ملاقات کروا دی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی یہ ملاقات کافی دیر جارہی، ملاقات کرنے والی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تھیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بیرسٹر سلمان صفدرنے سپریم کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی تھی سلمان صفدر کا مختصر گفتگو میں کہنا تھا کہ دیکھ لیں میں تین گھنٹے بعد باہر آیا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں :ملاقات ختم،عمران کی صحت سے متعلق سلمان صفدر کا اہم بیان آگیا

بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان تک مجھے مکمل رسائی دی گئی ہے اور سپریم کورٹ کے حکم پر ملاقات کروا دی گئی ہے،انہوں نے کہا  تھا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے ، صحافیوں نے ان سے مزید جاننے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کہا کہ میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے تک مزید کچھ نہیں کہوں گا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *