پاک فوج نے تحریک طالبان افغانستان کے خوارج کی جانب سے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کو مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن عناصر نے سرحد پار سے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر کے ذریعے ان کی تشکیل کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران دشمن کے اہم ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا جس کے بعد انہیں مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا گیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں دو خوارج جہنم واصل ہو گئے جبکہ دیگر عناصر کو بھاری جانی نقصان پہنچا اور وہ پسپائی پر مجبور ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔
سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور دشمن کی کسی بھی دراندازی کی کوشش کو سختی سے ناکام بنایا جائے گا۔