اگر آپ بھی موبائل بیلنس کے اچانک اور غیر محسوس طریقے سے ختم ہونے سے پریشان ہیں تو اب اس مسئلے کا آسان حل جان لیں۔
اکثر صارفین کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کا بیلنس بغیر کسی واضح وجہ کے تیزی سے کم ہو جاتا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ انٹرنیٹ ڈیٹا پیک کا ختم ہو جانا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ جب ڈیٹا پیک ختم ہو جاتا ہے تو بعض اوقات موبائل انٹرنیٹ بدستور چلتا رہتا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کے بیلنس سے عام نرخوں کے مطابق کٹوتی شروع ہو جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ بیلنس تیزی سے ختم ہو جاتا ہے اور صارفین کو اس کا احساس بھی نہیں ہو پاتا۔
یہ بھی پڑھیں :اب نئی سم کیسے جاری ہوگی؟پی ٹی اے نے نیا نظام متعارف کرادیا
موبائل فون کمپنیوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک نہایت مفید اور مفت سہولت فراہم کی ہے، اس سہولت کو فعال کرنے کے بعد جیسے ہی آپ کا ڈیٹا پیک ختم ہوگا، انٹرنیٹ سروس خود بخود بند ہو جائے گی، جس سے آپ کا قیمتی بیلنس غیر ضروری اخراجات سے محفوظ رہے گا۔
اس سہولت کو استعمال کرنا انتہائی آسان ہے اور اس کے لیے صرف مخصوص کوڈ ڈائل کرنا ہوتا ہے، جاز کے صارفین اسٹار 275 ہیش ڈائل کریں، جبکہ زونگ استعمال کرنے والے صارفین اسٹار 4004 ہیش کے ذریعے اس سروس کو فعال کر سکتے ہیں۔
اسی طرح یو فون کے صارفین اسٹار 661 ہیش اور ٹیلی نار کے صارفین اسٹار 342 ہیش ڈائل کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
Stay smart, stay protected
Avoid unexpected balance deductions by activating the Balance Save (PAYG Blocker) on your SIM. Once your data bundle ends, your internet stops automatically, saving your balance!Dial now:
*275# (Jazz), *4004# (Zong), *6611# (Ufone), *342# (Telenor)… pic.twitter.com/8QCYAX1o5p— PTA (@PTAofficialpk) April 8, 2026

