سعودی عرب کی سعودی پرو لیگ کے میچ میں عالمی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو دوبارہ النصر کی ٹیم کے لیے میدان میں نہیں اُترے۔ یہ اُن کا دوسرا مسلسل میچ تھا جس میں وہ اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے کیونکہ مبینہ طور پر وہ اپنے کلب کے انتظام سے ناخوش ہیں۔
رونالڈو النصر کی ٹرانسفر پالیسی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی سے ناخوش ہیں
پرتگالی اور برازیلین میڈیا رپورٹس میں بھی کہا گیا ہے کہ رونالڈو النصر کی ٹرانسفر پالیسی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی سے ناخوش ہیں۔
النصر نے جمعہ کو الاتحاد کے خلاف میچ کھیلا لیکن رونالڈو اس میں شامل نہیں تھے اور وہ اس سے پہلے پیر کے روز بھی الریاض کے خلاف میچ میں بھی شامل نہیں تھے۔
رپورٹس کے مطابق 38 سالہ پرتگالی اسٹار سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کی جانب سے النصر کے لیے ٹرانسفرز نہ کرنے پر ناراض ہیں جبکہ فنڈ نے الہلال جیسے حریف کلب کے لیے معروف کھلاڑی شامل کیے ہیں جن میں رونالڈو کے سابق ریئل میڈرڈ ساتھی کریم بنزما بھی شامل ہیں۔