اقوام متحدہ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے دنیائے اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کو 1 ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان کا اپنے کیریئر میں مسلسل 550 میچز جیت کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج ہے جبکہ وہ پانچ برس تک ناقابل شکست رہے اور انہوں نے تمام مقابلے اپنے نام کیے۔
جہانگیر خان کا 555 لگاتار میچ جیتنے کاریکارڈ ایتھلیٹک تاریخ کی سب سے نمایاں کامیابیوں میں سے ایک ہے،اقوام متحدہ کی طرف سے ان کا اعتراف عالمی کھیلوں اور بہترین کارکردگی میں پاکستان کے لازوال تعاون کی تصدیق کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان اور دنیائے سکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کو ایک ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرناجہانگیر خان کا ہی نہیں بلکہ ملک و قوم کا بہت بڑا اعزاز ہے۔
جہانگیر خان اپنے کیریئر کے دوران مسلسل پانچ برس تک ناقابل شکست رہے،اس دوران انہوں نے چھ بار ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دس بار برٹش اوپن چیمپئن شپ کے بھی فاتح رہے تھے۔
انہوں نے 6 بار ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 10 بار برٹش اوپن چیمپئن شپ کے بھی فاتح رہے۔ انہیں پاکستان کے سب سے بڑے اور ملک کے عظیم کھلاڑیوں کی حیثیت سے دنیا میں پہچان ملی ہے
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: آج کی شکست کے بعد کیا افغانستان اب بھی اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے؟

