فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ ،جنگ بندی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا

فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ  عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ ،جنگ بندی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں جنگ بندی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر جنگ کے خاتمے، مؤثر جنگ بندی اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسلسل اور مؤثر کوششوں کے ذریعے جنگ کے خاتمے اور سیز فائر کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جبکہ اس سفارتی پیش رفت پر عالمی سطح پر بھی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔ امریکی اور ایرانی حکام نے بھی جنگ بندی کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ یومِ تشکر کے موقع پر مذاکرات کی حتمی کامیابی اور خطے میں امن کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

انہوں نے اس مشن میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا، جس پر کابینہ اراکین نے ڈیسک بجا کر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کا وقار بلند کیا ہے اور یہ کامیابی پوری قوم کی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیر اعظم کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ جدوجہد سے یہ ناممکن کام ممکن ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایسی جنگ بندی چاہتے ہیں کہ دشمن ہم پر دوبارہ حملہ نہ کرسکے، عباس عراقچی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *