برطانوی ہوم آفس نے ویزا فیسوں کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت وزٹ ویزا، ورک ویزا اور اسٹوڈنٹ ویزا سمیت کئی اہم کیٹگریز کی فیسوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
برطانوی حکومت کے مطابق اس اضافے کا مقصد ویزا سسٹم کو مزید بہتر بنانا اور سرکاری اخراجات کو پورا کرنا ہے۔
6 ماہ سے کم دورانیے والے وزٹ ویزا کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے عام سیاحوں اور کاروباری دوروں پر جانے والوں کی جیب پر بوجھ بڑھے گا۔
برطانیہ میں تعلیم کے حصول کے لیے درخواست دینے والے بین الاقوامی طلبہ کو اب پہلے سے زائد فیس ادا کرنی ہوگی۔
کام کے ویزے کی مختلف کیٹگریز، بشمول ہنر مند افراد کے ویزوں کی فیس بھی بڑھا دی گئی ہے۔
ویزا فیس کے ساتھ ساتھ امیگریشن ہیلتھ سرچارج (IHS) میں بھی ردوبدل کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جن میں طلبہ اور فیملی وزٹ پر جانے والے افراد سرفہرست ہیں۔
ویزا فیسوں میں اضافے اور پاؤنڈ کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث پاکستانی شہریوں کے لیے برطانیہ کا سفر اب مزید مہنگا ہو جائے گا۔
ہوم آفس کے حکام کا کہنا ہے کہ فیسوں میں یہ اضافہ ایک باقاعدہ جائزے کے بعد کیا گیا ہے تاکہ ویزا پروسیسنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے اور ملک کے اندرونی دفاعی و انتظامی اخراجات کو بیلنس کیا جا سکے۔ نئے ریٹس کا اطلاق فوری طور پر یا نوٹیفکیشن میں دی گئی مخصوص تاریخ سے ہوگا۔