امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران میں جاری آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
ایران پر حملوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران میں باقاعدہ فوجی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اگر ایران یہ سمجھتا ہے کہ امریکا اس جنگ کو جاری نہیں رکھ سکتا تو یہ اس کی بڑی غلط فہمی ہے، کیونکہ امریکا کے پاس وافر جنگی وسائل موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا یہ دعویٰ کہ امریکا اس جنگ میں پھنس چکا ہے، دراصل اس کی خواہش ہو سکتی ہے۔ ان کے بقول ایران میں امریکی مشن اب اگلے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ جنگ کی مدت کا تعین امریکا خود کرے گا۔ یہ کارروائی چار ہفتوں تک بھی جاری رہ سکتی ہے، آٹھ ہفتے بھی چل سکتی ہے اور اس سے زیادہ عرصے تک بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔