عید کے دوسرے دن فتنہ الخوارج کی جانب سے وسطی کُرم میں زیر تعمیر جابو پولیس اسٹیشن پر دھاوا، فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک

عید کے دوسرے دن فتنہ الخوارج کی جانب سے وسطی کُرم میں زیر تعمیر جابو پولیس اسٹیشن پر دھاوا، فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک

عید کے دوسرے دن وسطی کرم میں فتنہ الخوارج کی جانب سے زیر تعمیر جابو پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 سنٹرل کرم کے علاقے میں جابو پولیس اسٹیشن پر اس وقت دھاوا بولا گیا جب وہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔ اس موقع پر مزدور اپنے کام میں مصروف تھے جبکہ چند پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج کے عناصر نے تعمیراتی کام روکنے کا مطالبہ کیا، جس پر پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارجی ہلاک ہو گئے۔

واقعے کے دوران حملہ آوروں نے چند مزدوروں اور پولیس اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا۔ بعد ازاں مقامی مشران کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کیے گئے، جن کے نتیجے میں اغوا کیے گئے مزدوروں کو بحفاظت رہا کروا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا لورالائی کے شعبان رینج میں کامیاب آپریشن، فتنہ الخوارج کے 35 دہشت گرد ہلاک، 25 زخمی

پولیس کی اضافی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کر لیا گیا۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ فتنہ الخوارج کو نہ معصوم جانوں کی حرمت کا احساس ہے اور نہ ہی انسانیت کا کوئی پاس۔ یہ عناصر نام نہاد نظریات کی آڑ میں عام شہریوں کو نشانہ بنا کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔

یہ حملہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج مقامی آبادی کے دشمن ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف ریاست اور عوام کا متحد ہونا ناگزیر ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *