سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ اسلام آباد خود کش حملے کے بعد جس طرح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت تہوار ختم کرنے کا اعلان کر کے پوری پاکستانی قوم کا دل جیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ پی ٹی آئی کا امتحان ہے کہ وہ بھی اس غم زدہ اور سوگورا ماحول میں 8 فروری کے احتجاج کو کینسل کرنے کا اعلان کرکے پاکستان کے عوام کا دل جیتنے کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دے۔