“بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے باہر بھیجنا پڑا تو ضرور بھیجیں گے” وفاقی وزیر طارق فضل چودھری

“بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے باہر بھیجنا پڑا تو ضرور بھیجیں گے” وفاقی وزیر طارق فضل چودھری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت پڑی تو بھیجیں گے اور انکے مناسب علاج کے لیئے ضروری انتظام یقینی بنائیں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنا ضروری ہوا تو یہ اقدام ضرور کریں گے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بارے میں یہ دوسری میڈیکل رپورٹ ہے۔ پمز کی رپورٹ کے مطابق ان کے علاج کے بعد آنکھ کی حالت بہتر ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ وکیل سلمان صفدر کی رپورٹ میڈیکل نہیں بلکہ قانونی نوعیت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے بعد بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں میں دھندلاہٹ کی مسلسل شکایت ہوئی اور بعد میں ان کی دائیں آنکھ کی بینائی اچانک ختم ہو گئی۔ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ تفصیلی معائنے کے بعد ہی واضح ہوگا کہ بینائی کا نقصان مکمل طور پر ٹھیک ہو سکتا ہے یا نہیں۔

مزید جانیئے: عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش، فوری میڈیکل بورڈ اور اسپیشلسٹ علاج کا مطالبہ ، فیصل چوہدری

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *