ہماری سیاست نے نظام کو کھوکھلا کردیا،فیلڈ مارشل امید کی کرن بن کر سامنے آئےہیں، فیصل واوڈا

ہماری سیاست نے نظام کو کھوکھلا کردیا،فیلڈ مارشل امید کی کرن بن کر سامنے آئےہیں، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے ملکی سیاسی اور انتظامی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سیاست نے نظام کو اس حد تک تباہ کر دیا ہے کہ عام آدمی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو چکا ہےتاہم فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اس مایوسی کے ماحول میں امید کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے تو صرف تین ماہ میں شہر میں نمایاں اور واضح تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کے بعد وفاق کا کردار صرف وسائل جمع کر کے صوبوں کو منتقل کرنے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق دنیا سے قرض لے کر وسائل مہیا کرتا ہے اور آبادی کے تناسب سے صوبوں میں تقسیم کرتا ہے، لیکن جب صوبے کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں تو سارا ملبہ وفاق پر ڈال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اب لاوارث نہیں رہے گا اور مسائل کے حل کی جانب عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہم کچھ نہیں کررہے ،پی ٹی آئی نے خود مائنس ون کردیاہے،فیصل واوڈا

صدر مملکت سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات میں 28ویں آئینی ترمیم زیرِ بحث نہیں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم کس صورت میں سامنے آتی ہے، اس کا فیصلہ وقت کرے گا، تاہم ملک کے مجموعی نظام میں اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔

پروگرام کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے جمہوری نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا کسی نے کبھی کسی امیر کے بچے کو گٹر میں گرتے دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا کہ دنیا جدید ترقی کی منازل طے کر چکی ہے جبکہ ہم آج بھی گٹر کے ڈھکن لگانے پر خوشیاں مناتے ہیں۔ غریب کو آٹا، چینی، تعلیم، روزگار اور سستی سواری چاہیے، مگر وسائل چند مخصوص خاندانوں کے ہاتھوں میں مرکوز ہو چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ موٹرسائیکل، رکشہ، گاڑیوں کے کارخانے، بینک اور حتیٰ کہ بڑے تعلیمی اور طبی ادارے بھی سیاستدانوں کی ملکیت ہیں،انہوں نے کہا کہ جب امیر طبقہ نسل در نسل اقتدار میں رہے گا تو ملک میں بہتری کیسے آئے گی، ان کا کہنا تھا کہ اس نظام نے انسان اور جانور کے درمیان فرق مٹا دیا ہے اور گزشتہ 75 برسوں میں عام آدمی کی زندگی بد سے بدتر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فیض حمید شواہد کیساتھ عمران خان کیخلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ملکی سیاست نے ریاستی نظام کو مفلوج کر دیا ہے اور یہی مسائل پچاس برس پہلے بھی تھے اور آج بھی برقرار ہیں۔
انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف ملک کو درست سمت میں کھڑا کیا بلکہ مشکل حالات میں دشمن کو مؤثر جواب بھی دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *