رمضان میں پاسپورٹ کیسے بنوائیں ،فیس کیا ہوگی؟نئے شیڈول میں سب بتا دیا گیا

رمضان میں پاسپورٹ کیسے بنوائیں ،فیس کیا ہوگی؟نئے شیڈول میں سب بتا دیا گیا

رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق علاقائی پاسپورٹ دفاتر، ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر اور پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز نئے اوقات کے تحت کام کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک شہریوں کے لیے ٹوکن کے اجرا کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دفاتر کے مجموعی اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے روز ٹوکن صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک جاری کیے جائیں گے، تاہم دفاتر بدستور صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک کھلے رہیں گے۔ روزانہ نماز کا وقفہ دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غلط استعمال، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اوقات کار RPO G-10/4 Islamabad، RPO Garden Town Lahore، RPO Awami Markaz Karachi اور NADRA Mega Centres پر لاگو نہیں ہوں گے، جہاں معمول کے اوقات کار کے مطابق خدمات جاری رہیں گی۔

پاسپورٹ فیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 36 صفحات پر مشتمل پانچ سالہ پاسپورٹ کی فیس 4 ہزار 500 روپے جبکہ دس سالہ پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار 700 روپے مقرر ہے۔ 72 صفحات والے پاسپورٹ کی باقاعدہ فیس پانچ سال کے لیے 8 ہزار 200 روپے اور دس سال کے لیے 12 ہزار 400 روپے ہے، جبکہ اسی پاسپورٹ کی فوری سروس کے لیے بالترتیب 13 ہزار 500 اور 20 ہزار 200 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ 100 صفحات والے پاسپورٹ کی باقاعدہ فیس پانچ سال کے لیے 9 ہزار روپے اور دس سال کے لیے 13 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں رش کے پیش نظر یہ اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو بروقت اور بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کے اندر دفاتر سے رجوع کریں اور تمام ضروری دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *