واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا نے انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے نئے عملے کی روانگی کے مشن کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق مشن میں روسی خلانورد آندرے فیدیایف بھی شامل ہوں گے۔مذکورہ حوالے سے ناسا کے مطابق ادارے اور اسپیس ایکس کی ٹیموں نے مشن کریو12 کے لیے لانچ ریڈی نیس ریویو کا اہم مرحلہ مکمل کر لیا ہے، مذکورہ مشن اسپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز اور فالکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا کے کیپ کینیورل اسپیس فورس اسٹیشن سے روانہ ہوگا۔
یہ مشن سپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز اور فالکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا کے کیپ کینیورل سپیس فورس اسٹیشن سے روانہ ہوگا۔
ناسا کے مطابق لانچ کے مقام پر موسم 85 فیصد تک موافق ہے، تاہم بادلوں کی موجودگی بنیادی تشویش ہے۔ اس کے علاوہ عملے کے پروازی راستے میں بحرِ اوقیانوس کے ساحلی علاقوں پر تیز ہواؤں کی نگرانی بھی جاری ہے، جن کی وجہ سے اس سے قبل لانچ کی تاریخ 11 فروری سے مؤخر کی گئی تھی۔
مشن میں ناسا کے خلا نورد جیسیکا میئر اور جیک ہیتھاوے، یورپی خلائی ایجنسی کی خلا نورد سوفی ایڈینو اور روسی خلانورد آندرے فیدیایف شامل ہیں، جو آٹھ ماہ تک آئی ایس ایس پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔