ایران کا اسرائیلی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کا اسرائیلی ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے ایک اور اسرائیلی ایف-16 لڑاکا طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یہ جنگ کے دوران تیسرا اسرائیلی ایف-16 ہے جسے ایرانی فضائی دفاعی نظام نے مار گرانے یا شدید نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایرانی دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کسی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم، اسرائیلی حکام نے یہ اعتراف ضرور کیا ہے کہ ان کا ایک لڑاکا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں مشن کے دوران اینٹی ایئر کرافٹ فائر کی زد میں آیا تھا، لیکن ان کے بقول طیارہ محفوظ رہا اور اپنا مشن مکمل کر کے واپس لوٹ آیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘بلومبرگ’ کی ایک حالیہ رپورٹ نے دفاعی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ ایران پر حملوں کے آغاز سے اب تک کم از کم 16 امریکی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔ ان تباہ ہونے والے طیاروں میں جدید ترین ‘ریپر اسٹرائیک ڈرونز’ (MQ-9 Reaper) بھی شامل ہیں، جنہیں ایرانی دفاعی نظام نے کامیابی سے زمین بوس کیا۔

ایرانی فوج نے امریکہ اور اسرائیل کی عسکری صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایران کے طاقتور حملوں کا جواب دینے میں ناکام ہو کر اب مایوسی کا شکار ہیں۔ ایرانی حکام نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل خلیج میں نجی کشتیوں اور مسافر جہازوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان ‘بزدلانہ’ حملوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو امریکہ اور اسرائیل کو ایسے جوابی وار کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا انہوں نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایف-16 اور ریپر ڈرونز جیسے مہنگے ہتھیاروں کا نقصان واشنگٹن اور تل ابیب کے لیے ایک بڑا نفسیاتی دھکا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے مسلسل فضائی برتری کے دعوے خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا منصوبہ، امریکی میڈیا کا بڑا انکشاف

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *