مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور قیمتیں 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق خطے میں جنگی صورتحال اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ بڑھ کر 114.36 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ 27 فیصد اضافے کے بعد 115.11 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عرب ممالک سے حملہ ہوا تو محلات کو نشانہ بنائیں گے ،ایران کا انتباہ

