آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہیدہوگئیں

آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہیدہوگئیں

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ منصوره خجستہ باقرزادہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وہ حالیہ فوجی حملوں میں شدید زخمی ہوئی تھیں اور آج انہی زخموں کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔

ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق منصوره خجستہ باقرزادہ اپنے شوہر کی شہادت کے بعد سے زیر علاج تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں میں سپریم لیڈر کے خاندان کے دیگر افراد بھی شہید ہوئے تھے، جس کے باعث ملک کی اعلیٰ قیادت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ایرانی حکام نے اس سانحے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات بعد میں جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت، ایرانی فوج کا بدلہ لینے کا اعلان

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد کشیدگی عروج پر ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایران کی اعلیٰ قیادت اور دیگر سینیئر شخصیات کے شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ تازہ واقعے کے بعد ایران کی داخلی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے اور سیاسی و سفارتی حلقوں میں اس کے ممکنہ اثرات پر غور کیا جا رہا ہے۔

ایران میں اس افسوسناک واقعے کے بعد قومی سطح پر غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے،مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے جبکہ عوامی سطح پر بھی گہرے رنج و الم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی برادری اس پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، کیونکہ اس کے علاقائی امن و استحکام پر دور رس اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *