ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،افغان کرکٹر پر جرمانہ عائد

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،افغان کرکٹر پر جرمانہ عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد نبی پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق محمد نبی کو بدھ کے روز مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران امپائر کی ہدایات کی نافرمانی کا مرتکب پایا گیا، جس پر ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق محمد نبی نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کی، جو کسی انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائر کے فیصلے یا ہدایات پر عمل نہ کرنے سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی 20ورلڈ کپ،دو میچ جیتنے کے بعد پاکستان گروپ میں کتنی پوزیشن پر آگیا؟

اس کے ساتھ ساتھ محمد نبی کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے، جو مستقبل میں کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کی صورت میں اضافی سزا کا باعث بن سکتا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران افغانستان کی اننگز کے 14ویں اوور کے آغاز پر پیش آیا۔ اس موقع پر محمد نبی نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر لونگی نگیڈی کے کلائی بینڈ (Wrist Band) کے استعمال پر اعتراض کیا اور اس معاملے پر آن فیلڈ امپائرز کے ساتھ طویل بحث میں مصروف ہو گئے۔

آئی سی سی کے مطابق محمد نبی نے بعد ازاں اپنی غلطی تسلیم کر لی اور میچ ریفری کی جانب سے تجویز کردہ سزا کو قبول کر لیا ان کی جانب سے الزام مان لینے کے باعث کسی باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی اور معاملہ وہیں نمٹا دیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *