پنجاب بھر میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں 33 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا

پنجاب بھر میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں 33 فیصد تک اضافہ کر دیا  گیا

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے صوبے کے بڑے شہروں میں چلنے والی میٹرو بسوں اور بی آر ٹی لائنز کے کرایوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 26 مارچ 2026ء سے ہوگا، جس کے بعد عام شہریوں کے لیے سفر مہنگا ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کرایوں میں 33 فیصد تک اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے اورروٹس پر کرایوں میں 10 روپے کا یکمشت اضافہ کیا گیا ہے۔ راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں چلنے والی ریڈ میٹرو بس کا یکطرفہ کرایہ 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے ہو گیا ہے۔

یہ اضافہ تمام بی آر ٹی لائنز اور پاکستان میٹرو بس سروس پر یکساں طور پر نافذ ہوگا۔ عوامی بوجھ کو کم کرنے کے لیے اتھارٹی نے کارڈ صارفین کے لیے خصوصی رعایت برقرار رکھی ہے۔ اس طرح سے وہ تمام مسافر جو گرین ٹرانسپورٹ کارڈ استعمال کریں گے، انہیں فی ٹکٹ 15 روپے کی رعایت ملے گی۔

کارڈ صارفین کو 40 روپے کے بجائے صرف 25 روپے ادا کرنے ہوں گے، جو کہ عام ٹکٹ کے مقابلے میں کافی سستا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور میٹرو بس سروس کے آپریشنل اخراجات کو پورا کرنا بتایا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ عوام پر مالی بوجھ کم ہو اور نظام کو مزید ڈیجیٹل بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک جانیوالے افراد کون سا متبادل روٹ لے سکتے ہیں،کرایہ کتنا ہوگا،تفصیلات جانیے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *