برطایہ نے امریکہ کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نے یہ اقدام مشترکہ سیکیورٹی مفادات اور عالمی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ اور لاجسٹک سپورٹ مزید مؤثر ہو سکے گی۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق برطانیہ اور امریکا کے درمیان تاریخی نوعیت کے قریبی تعلقات پہلے ہی مختلف عالمی امور میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں، اور یہ نیا اقدام اسی تسلسل کا حصہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت انجام دی جائیں گی، جبکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کو ترجیح دی جائے گی۔
دوسری جانب ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے 7 فوجی کمانڈر مارے گئے۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والوں میں بسیج کے میجر جنرل شہید محمد شیرازی بھی شامل ہیں، جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے دفتر کے سربراہ تھے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ریڈر جنرل شہید صالح اسدی، جو جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسز میں انٹیلی جنس کے نائب سربراہ تھے، وہ بھی ان حملوں میں شہید ہوئے۔