وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مستحق شہریوں کے لیے رمضان کے موقع پر خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے حکومت نے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں،نجی ٹی وی کے مطابق اس پیکیج کے تحت ملک بھر کے تقریباً 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 5 ہزار روپے نقد رقم دی جائے گی۔
ضروری اشیاء پر خصوصی رعایت بھی فراہم کی جائے گی، جس سے مجموعی طور پر تقریباً 20 ملین افراد مستفید ہوں گے،ریلیف پروگرام میں حصہ لینے کے لیے شہریوں کے لیے تین بنیادی اہلیت کی شرائط رکھی گئی ہیں،شہری کا نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
شہری کسی دوسرے سرکاری ادارے کے ریلیف پروگرام سے فائدہ نہ اٹھا رہا ہو،شہری کے پاس قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے،مستحق شہری اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر کو 9999 یا 8070 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں، ایس ایم ایس کے جواب میں انہیں پروگرام کے لیے اپنی اہلیت اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
شہری پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) پورٹل پر جا کر اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کر کے پروگرام کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،اہلیت کی تصدیق کے بعد مستحق شہریوں کو رقم منتقل کرنے کے کئی آسان طریقے فراہم کیے گئے ہیں۔
براہ راست بینک اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی،موبائل والیٹ سروسز جیسے Easypaisa یا Jeez Cash کے ذریعے وصولی،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر سے نقد رقم جمع کروانا۔
یہ پروگرام حکومت کی جانب سے رمضان کے مہینے میں کم آمدنی والے اور مستحق شہریوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد روزمرہ ضروریات کو آسان بنانا اور معاشرتی حمایت فراہم کرنا ہے۔