’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ یومِ یکجہتی پر آئی ایس پی آر کانیا ولولہ انگیز ترانہ ریلیز

’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ یومِ یکجہتی پر آئی ایس پی آر کانیا ولولہ انگیز ترانہ ریلیز

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آئی ایس پی آر نے ’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ ترانہ جاری کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایک نیا ولولہ انگیز ترانہ ریلیز کر دیا ہے، جو کشمیری عوام سے غیرمتزلزل محبت اور یکجہتی کا بھرپورمظہر ہے۔

ترانے کے دل میں اتر جانے والے بول “کشمیر ہے پاکستان” اس ناقابلِ تردید حقیقت کی توانا ترجمانی کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگِ حیات ہے۔

اس ترانے  میں اس عہد کی پُرعزم تجدید کی گئی ہے کہ کشمیری عوام ظلم و جبر کے سامنے کبھی سرنگوں نہیں ہوں گے، کیونکہ انہیں سرزمینِ پاکستان سے ایک عظیم، مضبوط اور لازوال رشتہ ۔حاصل ہے۔

یہ  ترانہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں، استقامت، عزمِ اور زندہ و جاوید جذبۂ حریت کواجاگر کرتا ہے ، یہ ولولہ انگیز ترانہ مظلوم کشمیریوں کے حوصلے، امید، استقامت اور آزادی کی مقدس جدوجہد کو بھرپور سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے ۔

دوسری جانب یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر افواج پاکستان نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور ان کی جائز جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر مملکت اور وزیراعظم کاکشمیری عوام کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو ایک ناقابلِ تردید حق قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ مسلح افواج پاکستان کشمیری عوام کے عزم، قربانیوں اور حوصلے کو سلام پیش کرتی ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *