ٹی 20ورلڈکپ: پاک امریکہ میچ کا ٹاس ہوگیا

ٹی 20ورلڈکپ: پاک امریکہ میچ کا ٹاس ہوگیا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان آج اپنا دوسرا میچ امریکا کے خلاف کھیل رہا ہے، جبکہ سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آؤٹ آف فارم بابر اعظم آج کے میچ میں کھیلیں گے یا نہیں۔

دو سال بعد پاکستان اور امریکا کرکٹ کے میدان میں ایک بار پھر مدمقابل آ رہے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج کولمبو میں ٹکرائیں گی اور گرین شرٹس کے پاس گزشتہ ورلڈ کپ کے اپ سیٹ کا بدلہ چکانے کا شاندار موقع موجود ہے۔

اگرچہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان ٹیم کی کارکردگی قابل فخر نہیں رہی، جبکہ گرین شرٹس کو گزشتہ ورلڈ کپ میں امریکا سے سپر اوور میں غیر متوقع شکست بھی برداشت کرنا پڑی تھی۔

تاہم میچ سے قبل ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرتے ہوئے انہیں گزشتہ شکست بھلا کر نئے جذبے اور فتح کے عزم کے ساتھ آج کا میچ کھل کر کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی طویل عرصے سے خراب فارم اب سب کی نظروں میں کھٹک رہی ہے، اور آج کے میچ میں ان کی جگہ فخر زمان کے میدان میں آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹرکا بھارتی کھلاڑیوں سے متعلق بڑا انکشاف،ٹی 20ورلڈکپ میں نیا تنازع

میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی، تاہم پریکٹس کے دوران گراؤنڈ کے باہر تین گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں جو کارکردگی دکھائی، اسی انداز کی شاٹس میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بھی لگانے کی ضرورت ہوگی۔

دوسری جانب امریکا ڈومور کے چکر میں ہے۔ پاکستانی نژاد امریکی آل راؤنڈر محمد محسن کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں دباؤ پاکستان ٹیم پر ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *