بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ایک اور ملاقات کروا دی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی یہ ملاقات کافی دیر جارہی، ملاقات کرنے والی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بیرسٹر سلمان صفدرنے سپریم کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی تھی سلمان صفدر کا مختصر گفتگو میں کہنا تھا کہ دیکھ لیں میں تین گھنٹے بعد باہر آیا ہوں ۔
بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان تک مجھے مکمل رسائی دی گئی ہے اور سپریم کورٹ کے حکم پر ملاقات کروا دی گئی ہے،انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے ، صحافیوں نے ان سے مزید جاننے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کہا کہ میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے تک مزید کچھ نہیں کہوں گا ۔