موٹر سائیکل سوار 2200 روپے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

موٹر سائیکل سوار 2200 روپے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایک نئے امدادی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت صوبے میں موجود ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالک کو بائیس سو روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی،اس منصوبے کا اعلان صوبائی حکومت کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے سے عام شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

ان کے بقول مہنگے ایندھن کا سب سے زیادہ اثر ان افراد پر پڑتا ہے جو روزمرہ آمد و رفت کے لیے موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں، اسی وجہ سے صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام شہریوں کو مالی سہارا فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اثرات کسی حد تک کم کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ پختونخوا کا موٹر سائیکل سواروں کے لیے 2200 روپے ماہانہ سبسڈی کا اعلان

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں اس وقت تقریباً چودہ سے سولہ لاکھ کے درمیان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں موجود ہیں، حکومت کی نئی اسکیم کے تحت ان تمام رجسٹرڈ بائیک مالکان کو بائیس سو روپے کی امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس امدادی پیکج کے تمام اخراجات صوبائی حکومت اپنے وسائل سے برداشت کرے گی اور اس مقصد کے لیے خصوصی فنڈ مختص کیا جائے گا۔اگرچہ صوبائی حکومت نے مالی امداد کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

تاہم یہ رقم موٹر سائیکل مالکان تک کس طریقہ کار کے تحت پہنچائی جائے گی، اس حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق امدادی رقم کی تقسیم کے لیے ایک شفاف اور آسان طریقہ کار تیار کیا جا رہا ہے تاکہ مستحق افراد تک بروقت امداد پہنچ سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *