راولپنڈی مسجد میں دھماکہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی کل کی تقریبات منسوخ کر دیں

راولپنڈی مسجد میں دھماکہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی کل کی تقریبات منسوخ کر دیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی مسجد میں دھماکے کے بعد بسنت سے متعلق کل کی تمام سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مریم نواز نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ راولپنڈی کے سانحے کے بعد وہ کل کے لیے طے شدہ بسنت سے متعلق تمام سرگرمیاں منسوخ کر رہی ہیں، جبکہ لبرٹی اسکوائر میں ہونے والا میگا بسنت شو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ پوری قوم خوارجی خطرے اور ان کے ’ہمدردوں‘ کے خلاف متحد رہے، ان کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے اور ملک کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا جائے۔

مریم نواز نے اپنے بیان کے اختتام پر “پاکستان زندہ باد” بھی لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور بسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، 12بجتے ہی چھتوں پر پتنگ بازوں کی بہار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *