افواج پاکستان کا افغانستان کے مختلف علاقوں پر بڑا حملہ ، بڑی تعداد میں ڈرون اور تباہ کن راکٹس کا استعمال

افواج پاکستان کا افغانستان کے مختلف علاقوں پر بڑا حملہ ،  بڑی تعداد میں ڈرون اور تباہ کن راکٹس کا استعمال

پاکستانی افواج نے ملکی سلامتی کو لاحق خطرات اور سرحد پار سے ہونے والی مسلسل دہشت گردی کے خلاف ایک بڑا اور بھرپور دفاعی آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے تحت افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے مخصوص نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان نے افغانستان کے مختلف علاقوں پر بڑا حملہ کیا ہے اور بڑی تعداد میں ڈرون اور تباہ کن راکٹس کا استعمال کیا  گیا ہے۔  اس آپریشن کی خاص بات جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی اور تباہ کن راکٹ سسٹمز کا “پن پوائنٹ” استعمال ہے، جس کا مقصد صرف ان تخریب کار عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے جو پاکستانی حدود میں بدامنی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔

اس بڑے حملے کے نتیجے میں دہشت گردوں کے اہم کمانڈ سینٹرز، اسلحہ کے ذخائر اور لانچ پیڈز کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے ان کی پاکستان کے اندر کارروائیاں کرنے کی صلاحیت بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

یہ پیش رفت سرحد پر بسنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ اس سے سرحد پار سے ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ اور دراندازی کے واقعات میں واضح کمی آئے گی۔

افواجِ پاکستان کی اس پیشہ ورانہ کارروائی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور امن کے دشمنوں کو ان کے محفوظ ٹھکانوں تک پیچھا کر کے ختم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں خو نریزی ہو گی تو خمیازہ افغانستان کو بھگتنا پڑے گا،طارق فضل چوہدری

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *