آپریشن غضب للحق جاری: افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ، وفاقی وزیر اطلاعات نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے

آپریشن غضب للحق جاری: افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ، وفاقی وزیر اطلاعات نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے اب تک کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی کے خلاف پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے مارے جا چکے ہیں جبکہ 855 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ افغان طالبان رجیم کی 243 چیک پوسٹس تباہ کی جا چکی ہیں اور 42 چیک پوسٹس پر قبضہ کر کے انہیں اڑا دیا گیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 65 دہشت گردوں اور ان کے معاون مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا جبکہ 219 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج نے شوال، شمالی وزیرستان سے ملحق سرحد پر افغان طالبان کی ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اسے تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان بارڈر سے داخلے کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے افغان دہشتگردوں کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے پیش کردیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *