پی ٹی آئی کے سینیئر قائدین مشکل میں پھنس گئے، عدالت کا بڑا حکم جاری

پی ٹی آئی کے سینیئر قائدین مشکل میں پھنس گئے، عدالت کا بڑا حکم جاری

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے سینیئر قائدین روف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی، تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا ذاتی معالج سے چیک اپ؟عدالت سے بڑی خبر آگئی

سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل عائشہ خالد بھی عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنے مؤکلین کے دفاع میں دلائل دیے۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی کے لیے استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا تاکہ وہ کیس کی تحقیقات میں حصہ لے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ عمران خان کے 13 کیسز کی سماعت میں آج کیا کرنے جارہی؟

عدالت نے سماعت کے بعد کیس کی اگلی کارروائی 23 فروری تک ملتوی کر دی۔

اس کیس کے حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ استغاثہ کے گواہان کی پیشی سے کیس میں اہم شواہد سامنے آ سکتے ہیں، جبکہ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار ایک قانونی حربہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *