راولپنڈی، مسجد میں خودکش دھماکا، 31 افراد شہید ، متعدد زخمی

راولپنڈی، مسجد میں خودکش دھماکا، 31 افراد شہید ، متعدد زخمی

راولپنڈی کے مضافاتی علاقے ترالائی میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 31 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کو مسجد کے گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔

پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے واقعے کی جگہ پر موجود ہیں اور کارروائی جاری ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد اسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 169 ہوگئی ہے۔

ادھر وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری پمز اسپتال پہنچ گئے اور دھماکے میں زخمی زیر علاج افراد کی عیادت کی۔ طلال چوہدری نے زخمیوں کے لیے خصوصی طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

واقعے پر صدر آصف علی زرداری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے، قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
وزیراعظم نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کے فوری تعین کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ’آپریشن ردالفتنہ-1‘ کامیابی سے مکمل، 216 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

ترجمان پمز کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ہدایت پر مین ایمرجنسی، آرتھوپیڈک، برن سینٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا جبکہ ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری ڈیوٹی پر طلب کیا گیا۔ سی ڈی اے اسپتال میں اضافی بیڈز فراہم کیے گئے اور بلڈ بینک کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *