اپوزیشن عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کرے جس کو کچھ کہنا ہے سپریم کورٹ جائے، رانا ثناء اللہ

اپوزیشن عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کرے جس کو کچھ کہنا ہے سپریم کورٹ جائے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سینیٹر رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، اور اگر کسی کو اس حوالے سے کوئی اعتراض یا شکایت ہے تو اس کے لیے سپریم کورٹ کا آئینی فورم موجود ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق تمام معاملات قانون اور عدالت کی نگرانی میں ہیں، اس لیے غیر ضروری سیاسی بیان بازی مناسب نہیں۔
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے یہ بات سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس کے اظہارِ خیال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے ایوان بالا کو بتایا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے جو رپورٹ پیش کی گئی ہے، اس میں جیل میں فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کی واضح تفصیل موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی آنکھ اور دستیاب سہولیات کا معاملہ، سپریم کورٹ میں پیش رپورٹ کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

رپورٹ کے مطابق عمران خان کو جیل میں ورزش کے لیے ایکسرسائز مشینیں فراہم کی گئی ہیں اور انہیں روزانہ تین وقت کا کھانا باقاعدگی سے دیا جا رہا ہے
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس ایک جیسی ہیں اور دونوں میں فراہم کردہ سہولیات کا ذکر موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا گیا کہ عمران خان کے علاج سے انکار کیا گیا ہو یا انہیں طبی سہولیات میسر نہ ہوں۔
انہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے جب بھی اپنی صحت سے متعلق کوئی شکایت کی، ان کا فوری اور مناسب علاج کروایا گیا رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا اور یہ تاثر دینا کہ عمران خان کو علاج سے محروم رکھا جا رہا ہے، ایک سنگین الزام اور بڑا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی صحت پر جیل سپرنٹنڈنٹ یا حکومتی سائیڈ سے کوئی سیاست کرے تو وہ بھی ناقابلِ قبول اور بڑا جرم ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کا ملک میں دستیاب بہترین علاج کروایا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *