عیدالفطر پر بارش ہوگی یا شدید گرمی ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

عیدالفطر پر بارش ہوگی یا شدید گرمی ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

پاکستان میں آئندہ چند دنوں کے دوران موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے اور محکمہ موسمیات نے عیدالفطر سے قبل اور عید کی چھٹیوں کے دوران بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک نیا موسمی نظام دو دن بعد ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے اثرات بتدریج مختلف حصوں تک پھیل سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر شمالی اور بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے، جبکہ بعد ازاں یہ سلسلہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے،  اس موسمی صورتحال کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی متوقع ہے جس سے موسم قدرے ٹھنڈا ہو سکتا ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے بیرون ملک جانیوالی پروازوں سے متعلق اہم خبر، آج کتنی پروازیں اڑان بھریں گی؟

محکمہ موسمیات  کے مطابق بالائی اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، کیونکہ تیز بارشوں اور ژالہ باری کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے،  ایسے علاقوں میں سفر کرنے والے سیاحوں اور مسافروں کو موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

 ماہرین کے مطابق عیدالفطر سے قبل آنے والی یہ بارشیں ایک طرف موسم کو خوشگوار بنا سکتی ہیں جبکہ دوسری طرف بعض علاقوں میں روزمرہ معمولات کو بھی متاثر کر سکتی ہیں، اس لیے عوام کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *