بنگلہ دیش انتخابات: وزیراعظم شہباز شریف کا طارق رحمان کو فون، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی

بنگلہ دیش انتخابات: وزیراعظم شہباز شریف کا طارق رحمان کو فون، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمٰن کو ٹیلیفونک رابطے میں عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور بنگلہ دیشی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین طارق رحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں انہوں نے عام انتخابات میں تاریخی اور شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے عوام کو بھی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عام انتخابات کا کامیاب انعقاد بنگلہ دیشی قوم کے جمہوری نظریات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیشی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن اور ترقی کیلئے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے۔

شہباز شریف نے بیگم خالدہ ضیا کی نمایاں خدمات اور کلیدی کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے طارق رحمٰن کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

طارق رحمٰن نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات : بی این پی اتحاد 212 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب، حکومت بنانے کا اعلان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *