پاک فوج نے افغان خالی وال پوسٹ پر قبضہ کرکے اسے تباہ کردیا ،متعدد افغان اہلکار ہلاک وزخمی

پاک فوج نے افغان خالی وال پوسٹ پر قبضہ کرکے اسے تباہ کردیا ،متعدد افغان اہلکار ہلاک وزخمی

آپریشن غضب لِلحق کے دوران پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی ‘خالی وال’ پوسٹ پر مکمل قبضہ کرلیا۔

پاک آرمی کے دستوں نے 27 فروری کو موصول ہونے والے احکامات کے بعد آدھی رات کو اس چوکی پر بھرپور حملہ کیا جس میں آرٹلری، ٹینکوں، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل  اور مارٹرز کی شدید اور درست گولہ باری کے نتیجے میں افغان طالبان کے اہلکار اپنی پوزیشنز چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

کپتان مزمل کی قیادت میں کیے گئے اس کامیاب زمینی حملے کے دوران 6 سے 8 افغان طالبان اہلکار ہلاک اور 9 سے 10 زخمی ہوئے ہیں ،  فرار ہونے والے اہلکاروں کو بھی پاکستانی فورسز نے مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، قبضے کے بعد چوکی پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

تلاشی کے عمل کے دوران چوکی سے بڑی مقدار میں سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، جس میں ایک عدد ہائی لکس ڈبل کیبن گاڑی، سی جی 125 موٹر سائیکل، افغان طالبان کی وردیاں، وائرلیس سیٹس (Motorola) اور اہم دستاویزات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائی، ننگر ہار میں افغان فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز تباہ

تلاشی کے دوران دیسی ساختہ بارودی مواد (IEDs) اور ‘بوبی ٹریپ’ (Booby trapped) کیا گیا اسلحہ بھی ملا ہے۔ عسکری ماہرین کے مطابق اس چوکی کی کوئی مزید دفاعی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے اسے دھماکہ خیز مواد سے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران دشمن کے زیرِ استعمال مواصلاتی آلات جن میں موٹرولا ہینڈ ہیلڈ وائرلیس کمیونیکیشن سیٹ شامل ہے، جبکہ بجلی سے چلنے والی مختلف اشیاء اور دیگر برتن بھی قبضے میں لیے گئے ،  چوکی سے افغان طالبان اہلکاروں کے اصل شناختی کارڈز، ان کی وردیاں اور بستر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *