عیدالفطر کی خوشیوں میں سے ایک روایت شہریوں کے لیے عیدی دینا ہے، جس میں زیادہ تر لوگ نقد رقم دیتے ہیں، اور یہ نوٹ عموماً نئے اور کڑک دار ہوتے ہیں۔ ہر سال شہری بینکوں سے مختلف مالیت کے نئے نوٹ حاصل کرتے ہیں تاکہ اپنے چھوٹوں اور عزیزوں کو عیدی دے سکیں۔
رواں برس عید سے قبل سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال نئے کرنسی نوٹ دستیاب نہیں ہوں گے اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی نوٹ حاصل کرنے کا نظام بند کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں عوام کو ڈیجیٹل ادائیگی کی طرف منتقل کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا۔
تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس میں پھیلائی جانے والی تمام افواہیں مسترد کر دی ہیں۔ بینک حکام نے واضح کیا ہے کہ رواں برس عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کی عدم دستیابی سے متعلق کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں تیل کا بحران،وفاقی وزیر خزانہ نے حقائق بتا دیے

