پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کے بعد عوام کیلئے ایک اور اچھی خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کے بعد عوام کیلئے ایک اور اچھی خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے، جس کے تحت راولپنڈی میں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 سے 26 فیصد تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ راولپنڈی میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری اسد عباس شیرازی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ٹرانسپورٹ یونین اور گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اجلاس میں موجودہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور باہمی مشاورت کے بعد کرایوں میں کمی پر اتفاق کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 15 فیصد جبکہ پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی جائے گی، اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 26 فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث کیا گیا ہے، جس کے تحت عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا جا رہا ہےذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3.13 فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 25.91 فیصد تک کمی کے اثرات ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بھی پڑے ہیں کرایوں میں یہ کمی عام شہریوں اور تاجروں دونوں کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کچھ کمی آنے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *