پی ٹی آئی امن کے نام پرہنگامہ آرائی کرتی ہے ،انہیں ملک عوام کی کوئی فکر نہیں،کراچی کے شہری پھٹ پڑے

پی ٹی آئی امن کے نام پرہنگامہ آرائی کرتی ہے ،انہیں ملک عوام کی کوئی فکر نہیں،کراچی کے شہری پھٹ پڑے

پاکستان تحریک انصاف کی ہڑتالیں اور احتجاجی ریلیاں شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی ہیں، جبکہ عوام کا مفاد بالکل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی امن کے نام پر نکلتی ہے، لیکن 9 مئی جیسی ہنگامہ آرائی سے ملک میں سڑکیں بند ہو جاتی ہیں اور عام شہری شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

 کراچی کے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج  صرف ایک شخص کے لیے کیے جاتے ہیں اور عوام کو اس میں کوئی دخل یا فائدہ نہیں ہوتا۔ عام شہری، خاص طور پر غریب کاروباری حضرات، ہڑتالوں کی وجہ سے اپنے روزمرہ کام اور کاروبار سے محروم ہو جاتے ہیں، جس سے ان کا نظام زندگی  متاثر ہو تا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شٹر ڈاؤن کی کال بری طرح ناکام،پی ٹی آئی کو ملک بھر کے عوام نے مسترد کر دیا

 شہریوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج  اور ہڑتالیں صرف ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے کی جاتی ہیں، جبکہ عوامی مفاد اور سہولیات کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ سڑکیں بند ہونے اور ملک کے بڑے شہروں میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے اور کاروباری سرگرمیاں رک جاتی ہیں۔

  ہڑتال اور احتجاج کے دوران عوامی مشکلات کو نظرانداز کرنا تحریک انصاف کے احتجاجی اقدامات کی بنیادی خصوصیت بن چکی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  پی ٹی آئی اپنے ذاتی مفادات کے بجائے عوام کی زندگیوں اور روزمرہ سہولیات کو ترجیح دیں تاکہ ملک میں نظم و نسق اور معیشت متاثر نہ ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *