روسی میڈیا کا بڑا دعویٰ: “آبنائے ہرمز کے بحران میں روس پاکستان کو تیل کی فراہمی جاری رکھے گا”

روسی میڈیا کا بڑا دعویٰ: “آبنائے ہرمز کے بحران میں روس پاکستان کو تیل کی فراہمی جاری رکھے گا”

روسی سرکاری میڈیا نے ایران اور اسرائیل کی جاری کشیدگی کے حؤالے سے انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید جنگ اور آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی کے تعطل کے باوجود روس پاکستان کو خام تیل کی سپلائی یقینی بنائے گا۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ماسکو نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل تجارتی راستوں پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ خلیج فارس میں جاری کشیدگی اور امریکی و ایرانی محاذ آرائی کے نتیجے میں ہونے والی ممکنہ بندش سے بچ کر تیل کی ترسیل جاری رکھی جا سکے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری بیڑوں کو چیلنج کر رکھا ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی لائنز شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

روس کی جانب سے پاکستان کو اس بحرانی صورتحال میں ترجیح دینا دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہوتے ہوئے معاشی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔ روسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ماسکو ایسے محفوظ بحری کوریڈورز استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو جنگ زدہ علاقوں سے دور ہوں، تاکہ پاکستان کو توانائی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی

اس اقدام سے نہ صرف پاکستان کو ایندھن کی قلت سے بچنے میں مدد ملے گی بلکہ روسی تیل کی نسبتاً کم قیمت ملکی معیشت پر پڑنے والے بوجھ کو بھی کم کر سکتی ہے۔

جہاں پاکستان پہلے ہی مارچ کے لیے سعودی عرب، امارات اور امریکہ سے تیل کے جہازوں کا انتظام کر چکا ہے، وہاں روس کی یہ یقین دہانی ملک کی انرجی سیکیورٹی کو مزید استحکام فراہم کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *