رمضان میں اسلام آباد کی شاہراہوں پر افطار دسترخوان کیلئے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لازمی

رمضان میں اسلام آباد کی شاہراہوں پر افطار دسترخوان کیلئے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لازمی

رمضان میں شاہراہوں پر دسترخوان کیلئے رجسٹریشن لازمی، بغیر اجازت اجازت نامہ نہیں ملے گا۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران مختلف شاہراہوں پر افطار دسترخوان لگانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق دسترخوان لگانے کے خواہشمند افراد مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مقام کی نشاندہی، سیکیورٹی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست گزار اپنے شناختی کوائف اور مجوزہ مقام کی تفصیلات جمع کروائیں۔ اب تک شہر بھر سے مجموعی طور پر 18 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے مقام کا معائنہ کرنے کے بعد باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیا جائے گا، جبکہ بغیر رجسٹریشن عوامی دسترخوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کی روانی، سیکیورٹی اور شہری نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان پیکج، عوام کو13 ہزار روپے کیسے ملیں گے؟

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *