پاک بھارت میچ سے قبل سلمان آغا کا اہم بیان سامنے آگیا

پاک بھارت میچ سے قبل سلمان آغا کا اہم بیان سامنے آگیا

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل کہا ہے کہ ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور حریف کی پوری پلیئنگ الیون کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اسپنر عثمان طارق کو ٹیم کا مؤثر ہتھیار قرار دیا اور کہا کہ وہ میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ ان کے نزدیک اسکواڈ کے تمام کھلاڑی برابر اہمیت رکھتے ہیں، تاہم عثمان طارق نے اپنی کارکردگی سے خود کو نمایاں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان کے بولنگ ایکشن پر وقتاً فوقتاً سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں، حالانکہ وہ دو مرتبہ کلیئر ہو چکے ہیں، کپتان کا کہنا تھا کہ بار بار اعتراضات سمجھ سے بالاتر ہیں لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ ان معاملات کا کھلاڑی کی کارکردگی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بھارت میچ دیکھنے محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے، شاندار استقبال

انہوں نے بتایا کہ ٹیم یہاں کی کنڈیشنز سے پوری طرح ہم آہنگ ہو چکی ہے اور پچ کے مزاج سے بھی آگاہ ہے، اگرچہ بارش جیسے عوامل کسی کے اختیار میں نہیں ہوتے تاہم ممکنہ طور پر اوورز کم ہونے کی صورت میں بھی ٹیم نے متبادل منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔

قومی کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ دباؤ سے بھرپور ہوتا ہے کیونکہ شائقین کی توقعات غیر معمولی حد تک بڑھ جاتی ہیں، تاہم ٹیم ماضی کی غلطیوں سے سیکھ چکی ہے اور اس بار بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے بابر اعظم کی فارم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ رنز کر رہے ہیں اور ٹیم کو ان کی کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے ،سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ کپتانی ایک اضافی ذمہ داری ہے اور اس کے ساتھ دباؤ بھی آتا ہے۔

طور قائد کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے اور میدان میں مثبت کرکٹ کھیلی جائے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی ٹیم شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *