ٹی20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے ہدف کے قریب بھی نہ پہنچنے دیا، اُومان کو تاریخی شکست

ٹی20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے ہدف کے قریب بھی نہ پہنچنے دیا، اُومان کو تاریخی شکست

سری لنکا نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ بی کے 16ویں میچ میں عمان کو 105 رنز سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ سری لنکا کے 225 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 120 رنز ہی بنا سکی۔

226 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں صرف 120 رنز بنا سکی، جبکہ ان کا رن ریٹ 6.00 رہا۔

عمان کے کپتان جاتندر سنگھ پہلے ہی اوور میں دشمنتا چمیرا کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور صرف 1 رن بنا سکے۔ اگلی ہی گیند پر عامر کلیم کو مہیش تھیکشانا نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا، حماد مرزا نے 9 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی کوشش کی، لیکن وہ بھی چمیرا کا شکار بن گئے۔

محمد ندیم نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 56 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ تاہم انہیں دوسرے اینڈ سے خاطر خواہ تعاون نہ مل سکا۔

وسیم علی نے 20 گیندوں پر 27 رنز بنا کر کچھ جارحانہ کھیل دکھایا اور 3 چھکے لگائے، لیکن ان کی وکٹ گرنے کے بعد عمان کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

مڈل اور لوئر آرڈر زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکا۔ ونےایک شکلا، جیتن رامانندی، ندیم خان اور صوفیان محمود جلد آؤٹ ہوگئے، جبکہ شاہ فیصل صرف 1 رن بنا سکے۔ جے اودیڈرا 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور عمان کی ٹیم 120 تک پہنچ سکی۔

سری لنکا کے بولرز نے نہایت منظم اور مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مہیش تھیکشانا سب سے نمایاں رہے، جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دشمنتا چمیرا نے بھی 2 کے اعداد و شمار کے ساتھ ابتدائی جھٹکے دے کر میچ کا رخ متعین کیا۔ دونتھ ویلالاگے نے1، دشمن ہیمنتھا نے 1 اور کامندو مینڈس نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ بی کے 16ویں میچ میں اُومان کے خلاف شاناکا اور رتھ نایاکے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر226 رنز کا ہدف دیا۔

اُومان کے کپتان جاتندر سنگھ کی جانب سے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد سری لنکا کو ابتدائی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بعد میں بلے بازوں نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے آخری پانچ اوورز میں 79 رنز بنائے، جہاں رن ریٹ 15.80 تک جا پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ دیکھنے سری لنکا جانے کے خواہشمند شائقین کے لیے خوشخبری

سری لنکا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ کامل مشارا 8 رنز بنا کر جے اودیڈرا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد پاتھم نسانکا 13 رنز بنا کر صوفیان محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، جس سے 42  کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

کوشل مینڈس کا سہارا، رتھ نایاکے کی جارحانہ بیٹنگ

کوشل مینڈس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 61 رنز بنائے، جن میں 7 چوکے شامل تھے۔ دوسری جانب پون رتھ نایاکے نے میچ کا رخ بدل دیا۔ انہوں نے صرف 28 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ دونوں کے درمیان اہم شراکت قائم ہوئی جس نے سری لنکا کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

کپتان شاناکا کی برق رفتار نصف سنچری

کپتان داسن شاناکا نے صرف 20 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کیا۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ نے آخری اوورز میں اُومان کے بولرز کو دباؤ میں رکھا۔

آخری اوورز میں تیز رفتاری

کامندو مینڈس نے 7 گیندوں پر ناقابلِ شکست 19 رنز بنائے جبکہ دونتھ ویلالاگے نے 4 گیندوں پر 6 رنز اسکور کیے۔ اس طرح سری لنکا نے 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 225  کا پہاڑ کھڑا کر دیا اور اومان کو جیت کے لیے 226 رنز کا ہدف دے دیا۔

اُومان کی بولنگ مشکلات کا شکار

جیتن رامانندی اُومان کے سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ صوفیان محمود اور جے اودیڈرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، لیکن آخری اوورز میں سری لنکا کے بلے بازوں کو روکنے میں ناکام رہے۔

اُومان کو مشکل ہدف درپیش

اُومان کو جیت کے لیے 226 رنز کا مشکل ہدف ملا ہے۔ میچ کے وقفے تک سری لنکا کی جیت کے امکانات 89.10 فیصد دکھائے جا رہے ہیں۔ اُومان کے اوپنرز کو ایک یادگار اننگز کھیلنا ہوگی تاکہ وہ اس بڑے ہدف کو حاصل کر سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *