ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ، وجہ سامنے آگئی

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ، وجہ سامنے آگئی

پاکستان کی معروف انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی ٹرانس ورلڈ نے اپنے سب میرین کیبل سسٹم پر شیڈولڈ مینٹیننس کا اعلان کر دیا ہے، جس کے دوران ملک میں انٹرنیٹ کی کارکردگی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کام بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور یہ معمول کی انفراسٹرکچر مینٹیننس کا حصہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق مینٹیننس کا عمل اپریل کے دوران کئی دنوں پر محیط ہوگا، جس کا آغاز 9 اپریل کو شام 6 بج کر 30 منٹ پر ہوگا اور یہ عمل 13 اپریل کو صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ تعطل کی نوعیت کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم سب میرین کیبل کی مینٹیننس کے دوران عام طور پر انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا عارضی بندش جیسے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی پر برادر ملک پاکستان سمیت تمام فریقین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد،ترک صدر

صارفین کو اس دوران انٹرنیٹ سروس میں تعطل یا سست روی کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ بین الاقوامی کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر پر کام جاری رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *