پی ٹی آئی کے غبارے سے 8 فروری کو ہوا نکل جائے گی ،ارباب خضر حیات

پی ٹی آئی کے غبارے سے 8 فروری کو ہوا نکل جائے گی ،ارباب خضر حیات

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ 8 فروری کو تحریک انصا ف کے سیاسی غبارے سے ہوا نکل جائے گی کیونکہ یہ غبارہ حقیقت، کارکردگی اور عوامی اعتماد کے بغیر صرف نعروں اور سوشل میڈیا مہم پر کھڑا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان نو فروری کو بھی جیل میں ہوں گے عوام اب جذباتی سیاست، الزامات اور انتشار کے کھیل کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں، خیبر پختونخوا سمیت پورا پاکستان ترقی، معاشی استحکام اور  سنجیدہ قیادت چاہتا ہے نہ کہ وہ سیاست جو ہر ناکامی کا ذمہ دار دوسروں پر ڈال دے۔

ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ملک آئین و قانون کے تحت چلتا ہے، نہ کہ فردِ واحد کے بیانیے پر،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا احترام کیا، جمہوریت کو مضبوط کیا اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں عملی کردار ادا کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *