عالمی بحران کو ٹالنے میں شہباز شریف،فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کا اہم کردار ہے،نواز شریف

عالمی بحران کو ٹالنے میں شہباز شریف،فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کا اہم کردار ہے،نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاملے پر پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کو سراہتے ہوئے ملکی قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے،انہوں نے اس پیش رفت کو ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے میں اہم سنگِ میل قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ وہ وزیرِاعظم شہباز شریف، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار سفارتی کوششوں کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے حالیہ برسوں میں سب سے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی، امریکی ماہر برائے جنوبی ایشیا بھی معترف

انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں نے ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے اور ایران و امریکا کے درمیان جنگ بندی کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا،نواز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان کی یہ سفارتی کامیابی نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیچیدہ عالمی تنازعات میں سنجیدہ اور مدبرانہ قیادت ہی پائیدار حل کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

انہوں نے ایران اور امریکا کی قیادت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے امن اور تدبر کا راستہ اختیار کر کے ایک اہم فیصلہ کیا ہے، نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی عالمی استحکام کے لیے ایک بامعنی قدم ثابت ہوگی اور اس کے اثرات دیرپا ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *