ایرانی قیادت کا خاتمہ کر رہے ہیں، ٹرمپ کا پوری قوت سے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

ایرانی قیادت کا خاتمہ کر رہے ہیں، ٹرمپ کا پوری قوت سے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں پر سخت موقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایرانی قیادت کو تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے اور اب صورتحال توقعات سے کہیں بہتر ہے۔

ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران میں جو بھی لیڈر بننے کی کوشش کرتا ہے وہ مارا جاتا ہے، اور اس وقت امریکہ ایران کے معاملے میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہے جہاں ایرانی میزائلوں اور لانچروں کا مسلسل صفایا کیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ ایران پر پیشگی حملہ نہ کرتا تو ایران ہم پر حملہ کر دیتا، اور بہت جلد ان کے پاس ایٹم بم ہوتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب “پاگل لوگوں” کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں تو بہت برے نتائج نکلتے ہیں، اسی لیے امریکہ نے ایران میں 47 سال سے جاری قتل عام کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ اس موقع پر انہوں نے سابق صدر اوباما کی ایران کے ساتھ کی گئی جوہری ڈیل کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک ناکام معاہدہ قرار دیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف ان اقدامات پر امریکی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور اسپین نے بھی امریکی فوج کے ساتھ تعاون کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ تاہم، صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں اب تک 500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جس نے خطے میں جاری جنگی جنون کو ایک نئی اور خطرناک نہج پر پہنچا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی بڑی سیاسی فتح، ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں روکنے کی قرارداد مسترد

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *